ایکتا کپور امیتابھ بچن کے ساتھ نئی آنیوالی فلم میں کام کرنے کیلئے پرجوش

Apr 04, 2021 | 09:59:AM
بالی ووڈ پروڈیوسر
کیپشن: بھارتی فلمساز ایکتا کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی فلمساز ایکتا کپور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ  نئی آنیوالی فلم ’’گڈبائے‘‘ میں کام کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور اپنی کمپنی بالاجی ٹیلی فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر فلم ’گڈبائے‘ بنا رہی ہیں۔اس فلم میں امیتابھ بچن اور ساؤتھ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کا اہم کردار ہے۔فلم کی شوٹنگ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں شروع کی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایکتا کپور امیتابھ کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی پرجوش ہیں۔ایکتا کپور نے سوشل میڈیا پر  ایک پیغام میں لکھا ہےکہ ’’ ایک ہی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہی ہے اور اب یہ پوری ہونے جا رہی ہے ، جن کے ساتھ ان کی بچپن کی بہت سی یادیں ہیں۔امیتابھ بچن ، نئے آغاز کے لئے خیرمقدم کرتے ہیں انکل/سر‘‘۔ایکتا کپور نے لکھا  ہے کہ  “گڈبائے ایک بہت ہی خاص موضوع ہے ،یہ فلم جذبات اور تفریح سے بھرپور ہے ۔یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کے ساتھ ہر خاندان اپنے آپ کو جڑا ہوا محسوس کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے عہدیداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں