رانا ثنااللہ اس نظام کو لپیٹنے کی بات کر رہے ہیں،نعیم حیدر پنجوتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اس نظام کو لپیٹنے کی بات کررہے ہیں،وہ ڈکٹیٹرشپ کی بات کررہے ہیں ۔
پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے آئین کی بات کی ہے جبکہ رانا ثنااللہ اس نظام کو لپیٹنے کی بات کررہے ہیں،یہ جعلی حکومت ہے جعلی اسمبلی ہے ان کو خود لایا گیا ہے،نعیم حیدر پنجوتھا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عنقریب حکومت کیخلاف انقلاب آنے والا ہے اور لوگ اس کیلئے نکلیں گے،پارلیمنٹ کے اندر ہم بیٹھے ہوئے ہیں،ہم نے صرف کمیٹیوں کی حد تک تک استعفے دیے ہیں۔
دیکھنا ہوگا کہ کیاہائبرڈ نظام جمہوریت کیلئے ٹھیک ہوگا ؟عبداللہ حمید گل
پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عبداللہ حمید گل کا رانا ثنا اللہ کے موجودہ نظام کے تسلسل بڑھانے کے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز الٰہی بھی 10 سال کیلئے پرویز مشرف کو صدر دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا،اسی طرح اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام جمہوریت کیلئے ٹھیک ہے اگر ملک میں ترقی ہورہی ہے تو یہ ٹھیک ہے لیکن موجودہ نظام تسلسل کے ساتھ اتنے لمبے عرصے کیلئے نہیں چل سکے گا اگر ملک میں ترقی ہورہی ہے تو شاید یہ نظام 20 سال تک چل جائے ورنہ یہ نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کب سے ہوگی؟