وزیر اعلی پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ’’کلینک آن بوٹ‘‘ شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرکو کلینک آن بوٹ شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ صوبائی وزیر خواجہ مران نذیر نے بتایا کہ کلینک آن بوٹ پراجیکٹ اگلے 24 سے 48 گھنٹوںمیں آپریشنل ہو گا، کلینک آن بوٹ ان اضلاع میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرے گی جہاں کلینک آن ویلز کی رسائی ممکن نہیں۔
اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہواجس میں صوبہ بھر کے سی ای او زہیلتھ اور ایم ایس صاحبان نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت و آبادی کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پراجیکٹ کلینک آن ویلز کی افادیت اب سامنے آ رہی ہے، کلینک آن بوٹ بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، خواجہ عمران نذیر نے فلڈ ریلیف کیمپس میں خواتین کے ہائی جین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی کی تمام فیسیلیٹیز میں سانپ سے کاٹے کی ویکسین موجود ہونی چاہیے۔سانپ سے کاٹے کی ویکسین سمیت کسی بھی دوائی کی کمی فوری رپورٹ ہونی چاہیے، اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 63 لاکھ سے زائد افراد موجودہ سپر فلڈ سے متاثر ہوئے ہیں،ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری زمہ داری ہے، پوسٹ فلڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں۔وبائی و جلدی امراض کی ادویات محکمہ صحت و آبادی کے ہر چھوٹے بڑے ہسپتال میں دستیاب رہنی چاہیے، کلینک آن ویلز،فیلڈ ہسپتال اور ریلیف کیمپوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے موجود ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا:عظمیٰ بخاری