چیٹ جی پی ٹی( ChatGPT) میں خرابی،  بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر

Sep 03, 2025 | 17:24:PM
 چیٹ جی پی ٹی( ChatGPT) میں خرابی،  بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیابھر میں چیٹ جی پی ٹی( ChatGPT) صحیح طریقہ سے کام نہیں کررہاہے۔  چیٹ جی پی ٹی  کی خرابی کے باعث  بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، OpenAI نے تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔Downdetector نے خرابی کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ ChatGPT کے عالمی سطح پر متاثر ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ویب سائٹ Downdetector کے مطابق صرف بھارت سے ہی سینکڑوں  صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں، جب کہ دنیا بھر سے بھی بڑی تعداد میں صارفین نے مسائل رپورٹ کیے ہیں۔گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران سینکڑوں افراد نے شکایت کی کہ ChatGPT درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ Downdetector جو مختلف آن لائن سروسز کی صورتحال پر نظر رکھتا ہے، نے اس خرابی کی تصدیق کی۔کچھ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے کام پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے، جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ پوسٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر کوئی X (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دیکھنے کے لیے بھاگ رہا ہے کہ کیا واقعی ChatGPT بند ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ChatGPT نے صارفین کو مایوس کیا ہو۔ پچھلے چند مہینوں میں متعدد بڑے آؤٹجز (outages) رپورٹ کیے گئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔12 دسمبر 2024 کو اچانک صارفین کو ایرر میسجز نظر آنا شروع ہوئے اور سروس عالمی سطح پر بند ہو گئی۔ OpenAI نے فوری طور پرعدم کارکردگی کی تصدیق کی اور سروس بحال کی۔اس کے دو ہفتے بعد، 26 دسمبر 2024 کو ChatGPT اور اس کا API دوبارہ کئی گھنٹوں کے لیے متاثر رہا۔ کمپنی نے خرابی کو ایک “upstream provider” کے ساتھ جوڑا، جسے وسیع پیمانے پر مائیکروسافٹ کے انفراسٹرکچر سے منسلک سمجھا گیا۔سب سے بڑا واقعہ 10 جون 2025 کو پیش آیا، جب ChatGPT نے اپنی تاریخ کا سب سے طویل عالمی آؤٹج برداشت کیا جو تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ChatGPT کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد ذاتی، پیشہ ورانہ اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بار بار پیش آنے والی ایسی خرابیوں نے صارفین اور ڈویلپرز میں تشویش پیدا کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں:بچی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ڈرائیور کو 14 سال قید کی سزا