عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل عمران خان سےملاقات ہونی تھی مگر نہیں کرائی گئی تاہم بیرسٹر گوہرکی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چیک اپ ان کےاپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے، چیک اپ کےلیے ان لوگوں کے ارادوں پرہمیں یقین نہیں، عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کےلیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پرفیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلےان کی فیملی کھڑی ہوگی، ان کی صحت کولےکرسنسنی پھیلائی جا رہی ہےجوکہ سچ نہیں ہے۔