دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو

Sep 03, 2025 | 15:12:PM
 دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے عزم و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور لکی مروت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

پی پی چیئرمین نے اس موقع پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی، انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور بی این پی(ایم) کی قیادت سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی چین کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہسپتال متعارف کرانے کی ہدایت

انہوں نے کہا ہے کہ یقین ہے اس گھناؤنے جرم میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے، حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔