راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کرنے والا پرنسپل گرفتار
متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسیس کا آغاز،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،پولیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے پرنسپل کوگرفتارکرکےمتاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسیس کا آغاز کر دیا گیا۔
پیرودھائی پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئےطالبہ سے زیادتی کرنے والے اکیڈمی پرنسپل کوگرفتارکرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا
متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی،ملزم کی گرفتاری کے بعدمتاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسیس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔