کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 03, 2025 | 09:21:AM
کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشروڑائچ، رمشاء اسماعیل ،فاران یامین)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔
کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں، پسروراور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین اور شیخوپورہ میں بھی مزید بادل برسیں گے,آج پشاور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ٹانک، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں بھی بارش  کاامکان ہے
کراچی میں بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2دنوں تک بارش کا امکان نہیں،کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،شہر میں جنوب مغرب سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں،شہر اقتدار میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ دن بھر 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نےدریائے توی میں پانی چھوڑ دیا،ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے حفاظتی بند توڑ دیا گیا
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکے مطابق موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کالا شاہ کاکو تک بوندا باندی ہے،ایم  2 پرپنڈی بھٹیاں سے کالاشاہ کاکو تک بارش ہے،لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی بارش ہے،موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بوندا باندی ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہے کہ موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو محفوظ سفر بنانے کے لیے ہر وقت موجود ہے،بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں،رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، وائیپر، لائٹس اور بریکس کو چیک کریں، سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کریں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں خاص طور پر شدید بارش میں،معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔