سیلاب متاثرین کیلئے امدادی تھیلوں پر کسی کی بھی تصویرنہیں ہو نی چاہئے:قاد ر مندوخیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد پر کسی بھی سیاسی یا حکومتی رہنما کی تصویر نہیں ہونی چاہئے۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی امداد کے تھیلوں پر تصویروں کی مخالفت کی اور اگر مستقبل میں بھی ایسا ہوا تو وہ مخالفت کریں گے چاہے حکومت کوئی بھی ہو۔
سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی صوبائی حکومت کی تیاریوں کو انہوں نے تسلی بخش قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دریا اوپر اور آبادی نیچے ہے اس لیے نقصان کا خطرہ ہے جبکہ پنجاب میں ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں ن اور ش کی لڑائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سارے اختیارات تخت لاہور کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی بات کرنے والے کیا صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں؟
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے کہا کہ بھارت بھی سیلاب سے ڈوبا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اچانک بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہو جبکہ پنجاب میں ایسا نہیں تھا یہاں صوبائی حکومت کی تیاریاں نا ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام نا ہو نے کی وجہ سے لوکل مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے خیبر پختونخوا کی حکومت ٹھیک باقی سب غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے سیلاب کی امدا د کے وعدے پورے نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں :میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے: علی امین گنڈاپور