پرویزالہٰی  نے کھربوں کی کرپشن کی ہے، پھانسی تو کنفرم ہے: خرم حمیدروکھڑی

Sep 03, 2023 | 11:43:AM
پرویزالہٰی  نے کھربوں کی کرپشن کی ہے، پھانسی تو کنفرم ہے: خرم حمیدروکھڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کروڑوں سے بات اوپر چلی گئی ہے پرویزالہٰی  نے کھربوں کی کرپشن کی ہے،  آئی پی پی کے ترجمان خرم حمیدروکھڑی نے سارا کچا چٹھا کھول دیا۔

 24 نیوز کے پروگرام’ نسیم زہراایٹ پاکستان‘ میں آئی پی پی کے ترجمان خرم حمید روکھڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کروڑ تو چھوٹی بات ہے پرویز الٰہی نے اپنی ساڑھے 3 سال کی پنجاب حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، ان کا طریقہ کار یہ تھا کہ ان کے پاس منرل کا ایک ڈیپارٹ تھا جن سے یہ  کک بیک لیتے تھے۔ اس کی رپورٹ میں نے خود تیار کرکے دی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھی ہیں ہم نے ان کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ آپ اس بات کو چھوڑ دیں اگر ہم لوگ بجائے ایسے لوگوں کو بچانے کے ان کو ان کے جرم کی سزا دینے لگ جائیں تو ایسے کیس ہی نہیں ہونگے۔

پنجاب حکومت میں ان کے پاس معدنیات کا ایک ڈیپارٹمنٹ تھا جس کو انہوں نے بڑی بے دردی سے لوٹا ہے، ہر اس جگہ کو لوٹا ہے جہاں معدنیات تھی ۔یہ اتنے مضبوط طریقے سے لوٹتے ہیں کہ کوئی کیس ہی نہیں بنتاان کے اوپر،یہ کام اس طرح کرتے ہیں کہ وہاں سے بھتہ لیتے ہیں انہوں نے فرنٹ مین رکھے ہیں ان کاموں کیلئے، اگر کوئی ان کو بھتہ نہ دے رہا ہو تو یہ اس کو بند کرکے اس سے بھتہ لے کر پھر کان میں کام کرنے دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ

انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اس ملک کو، کروڑوں سے بات اوپر چلی گئی ہے انہوں نے اربوں لوٹا ہے۔ہم ان جیسوں کے خلاف کیس ہی اتنا کمزور بناتے ہیں کہ وہ اس سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اتنی طاقت دے کہ ہم مجرم کو اس کے اصل کیس کے اوپر پکڑ سکیں، اگر کوئی کہے کہ پرویز الٰہی کو پکڑا کیوں جارہا ہے واللہ کوئی مجھ سے پوچھے تو میں یہ کہوں کہ اگر کوئی پکڑنے والا ہوتا تو یہ آج دار پر لٹک گئے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طرف سے تاثر دیا جاتا ہے کہ جو اسٹیبلیشمنٹ کی گڈ بک میں ہوتا ہے وہ جو کچھ بھی کرے اس کو کھلی چھوٹ ہوتی ہے اور اگر اس کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بگڑ جائے تو اس کے خلاف کیسیز بن جاتے ہیں یہ بات بلکل غلط ہے ،اب دیکھیں کہ ایک مثال ہے میانوالی کے اندر 70 ارب کا فنڈ آیا، کیا اسٹیبلیشمنٹ نے کہا کہ اس کو غلط جگہ پر لگائیں ہر گز نہیں۔ یہ بات دیکھی جاتی ہے کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے کیا وہ دودھ کا  دھلا ہوتا ہے ہمیں چاہیے کہ جو بھی بندہ حکومت میں آئے ہمیں اس کے اثاثوں پرپروگرام کریں تاکہ عوام کو بھی پتہ ہو کہ اس کے اکاؤنٹ میں کیا پڑا ہوا ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی کا کریکٹر ہوتا ہے،جس سے اس کا پتہ چلتا ہے اور پرویز الٰہی کے کریکٹر کا تو سب کو پتہ ہے اس نے کھربوں کی کرپشن کے بعد اور بھی بہت سے ایسے کام کئے ہیں ۔ان کے اوپر جتنے بھی کیس ہیں وہ سارے کے سارے ٹھیک ہیں اور میرے مطابق اس کو دار پر لٹکا دینا چاہے۔