بھارت میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ

Sep 03, 2023 | 11:07:AM
بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ ہیں.

مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی  جاری ہے  اقلیتوں کوکھلے عام دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بی جے پی رہنمانے دھمکی دی کہ ہندوستان میں اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا  تواس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔حال ہی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلم نوجوان کو بیہمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پرھیں:قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ، فول پروف انتظامات مکمل:

2014 کے انتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔آدتیہ ناتھ یوگی کہتی ہیں کہ مسلمان اور ہندو کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں ۔

متعدد ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ کس طرح آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہندو قوم پرست اقلیتوں کو دھمکا رہے ہیں۔بھارت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات آنے والے انتخابات میں مودی کی کامیابی کے لئے ہتھکنڈاہے۔