نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم، چیئرمین وزیرِ اعظم

Sep 03, 2022 | 16:46:PM
سیلاب کی تباہ کاریوں پر نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے این ایف آر سی سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
کیپشن: سیلابی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیلاب کی تباہ کاریوں پر نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے این ایف آر سی سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 13 رکنی این ایف آر سی سی کے چیئرمین وزیراعظم جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نیشنل کوآرڈینٹر، چیئرمین این ڈی ایم اے ممبر ہونگے۔

اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی، مواصلات کے وفاقی وزراء نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبر ہوں گے۔ وزیرمملکت خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ اور کوآرڈینیٹر برائے توانائی بھی رکن ہونگے۔ این ایف آر سی سی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

این ایف آر سی سی بیرون ممالک سے آنے والی امداد اور اس کی تقسیم کی نگرانی کرے گا۔ این ایف آر سی سی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلیے عالمی اداروں کی خدمات بھی لے گا۔ صوبوں کو درکار امداد اور کوآرڈینیشن کیلیے فلڈ سینٹر نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ایف آر سی سی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔