شہناز گل سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھی، بڑا انکشاف۔۔ دونوں کی آخری ویڈیو وائرل

Sep 03, 2021 | 18:28:PM
شہناز گل سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھی، بڑا انکشاف۔۔ دونوں کی آخری ویڈیو وائرل
کیپشن: شہناز گل اور سدھارتھ شکلا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی شو بگ باس 13‘ میں سدھارتھ شکلا کے دوست ابو ملک نے اداکار کے انتقال کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شہنازگل  سدھارتھ سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ اس بارے میں اداکارہ نے انہیں کھل کر بتایا تھا۔ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی انڈین ٹی وی شو ’ڈانس دیوانے‘ کی آخری ویڈیو  خوب وائرل۔
 بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق مشہور اداکار سدھارتھ شکلا  کا صرف 40 سال کی عمر میں کل صبح دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ سمیت انکے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور  ان کی مبینہ گرل فرینڈ شہناز گل اب تک صدمے میں ہیں اور خود کو سنبھال نہیں پا رہی ہیں۔ ان کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح شہناز گل نے روتے ہوئے یہ کہا کہ ’پاپا اب میں کیسے جی پاؤں گی‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سدھارتھ شکلا نے شہناز گل کی بانہوں میں اپنی آخری سانس لی۔اس بات سے شہناز گل کو گہرا صدمہ لگا ہے اور اسے برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔

شہناز گل کا رو رو کر برا حال ہے۔ وہیں، ’بگ باس 13‘ سے سدھارتھ کے دوست رہے ابو ملک نے اب اداکار کے انتقال کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شہناز گل، سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ابو ملک نے کہا کہ ایک بار شہناز نے ان سے کہا تھا کہ وہ سدھارتھ سے بولیں کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ یہی نہیں، ایک بار سدھارتھ نے بھی ابو ملک سے کہا کہ وہ شہناز گل سے بہت پیار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سدھارتھ کے انتقال کے بعد شہناز گل کو لے کر کافی فکر مند ہیں۔

دوسری جانب سدھارتھ اور شہناز گل کی انڈین شو ’ڈانس دیوانے ‘ کی آخری ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دونوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کیسے ہوئی ۔۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآ گئی