تمام کھلاڑی اپنی محنت اور ٹریننگ پر یقین رکھیں: بابر اعظم

Oct 03, 2025 | 23:43:PM
تمام کھلاڑی اپنی محنت اور ٹریننگ پر یقین رکھیں: بابر اعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔

بابر اعظم نے لاہور کے مقامی سکول کے سپورٹس گالہ میں شرکت کی اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ اپنی محنت پر یقین رکھیں، صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بچے اتنا پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کا شکریہ، ایسی ہی سپورٹ مجھے اور پوری پاکستانی ٹیم کو چاہیے، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :رجسٹریشن منتقلی میں دیرہوگی توجرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم کر دی گئی