میرا اور ریما میں لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی

Oct 03, 2025 | 16:29:PM
 میرا اور ریما میں لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ اورہدایت کارہ سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں ریمااورمیرا سے متعلق انکشافات کردیئے۔
سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس  میں میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
اداکاراؤں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہو ا کرتی تھی اور اس کی وجہ دونوں کی ہی نمبر ون ہونے کی خواہش تھی،دونوں اداکاراؤں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں۔
دوسری جانب دھیمی اور نرم اداکارہ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ سنگیتا نے صائمہ کا نام لیااورکہا تمام اداکاراؤں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی  ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمیر جسوال کی اکلوتی بیوی ہوں:نبیحہ عمیر نےخاموشی توڑدی

سنگیتا نے مزید بتایا کہ صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔