گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

Oct 03, 2025 | 13:21:PM
گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 اسکول فعال کیے۔

 اُنہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔