بابا گورو نانک کا جنم، تقریبات کی تیاریاں شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔
اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی۔
اجلاس کو بتایا گیا بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا ہم دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں ہر ممکن سکیورٹی اور سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔
اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال بھی موجود تھے۔