جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تھے:مفتاح اسماعیل

Oct 03, 2022 | 19:23:PM
جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تھے:مفتاح اسماعیل
کیپشن: مفتاح اسماعیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا گروتھ ماڈل الٹا ہے، ایک فیصد لوگ ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں، یہاں امیر ترین 570 افراد کو 1 فیصد کی شرح پر قرض دیا جاتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں 2 بلین ڈالرز کے موبائل فونز آتے ہیں جبکہ ہماری ٹوٹل ایکسپورٹ 30 بلین ڈالر ہے، پی ٹی آئی دور کے وزیر خزانہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے میں ہم نے بہتری کی کوشش کی،سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تھے، 5 ماہ میں وفاقی وزیر خزانہ رہا اور اتنے ہی ماہ جیل میں بھی رہ چکا ہوں۔