وزیرداخلہ شیخ رشید نے آبدوز میں اتر کر سب کو حیران کر دیا

Oct 03, 2021 | 19:34:PM
شیخ رشید،نے،آبدوز،میں ،اتر،کر،سب ،کو حیران کرذیا
کیپشن: شیخ رشیدآبدوزمیں اتر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید نے آبدوز میں اتر کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر شیخ رشید نے  ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران آبدوز حمزہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاک یارڈ پہنچنے پر وزیر داخلہ کااستقبال کیا۔وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوئوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے سب میرین میں اتر کر اس کے  مختلف حصے دیکھے۔جس کی ویڈیوز بھی سو شل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یاامن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔۔شہباز گل