مصر:عظیم الشان عجائب گھر دنیا کیلئے کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اہرامِ مصر کے قریب دنیا کے سب سے بڑے قدیم نوادرات کے عجائب گھر ’گرینڈ ایجپشن میوزیم ‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
مصر کے صدر عبدالفتح سیسی نے اہرام مصر کے قریب عظیم الشان عجائب گھر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔
طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات سے لے کر فراعنہ مصر کے ادوار کے نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
120 ایکڑ پر پھیلا میوزیم فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے دوگنا بڑا ہے ، منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔