خیبرپختونخوا؛ فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Nov 03, 2023 | 23:33:PM
خیبرپختونخوا؛ فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان وطن پر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 1 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا تھا اورعلاقے میں بڑے خودکش حملے کی تیاری کر رہا تھا۔
دوسری جانب لکی مروت میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان شامل ہیں،شہدا میں 37 سالہ نائیک ظفر اقبال کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا جبکہ 30 سالہ سپاہی حاجی جان شہیدکا گلگت بلتستان سے ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔