اسرائیلی فورسز کا ایمبولینس کے قافلے پر حملہ، بچوں سمیت 14 افراد شہید

Nov 03, 2023 | 22:33:PM
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے الشفاء ہسپتال سے نکلنے والے ایمبولینسز کے قافلے پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد کو شہید کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے الشفاء ہسپتال سے نکلنے والے ایمبولینسز کے قافلے پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زخمیوں سے بھری ایمبولینس کے قافلے کو نشانہ بنایا، ایمبولینس کا قافلہ زخمیوں کو غزہ کی رفح کراسنگ سے مصر لے جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ جنگ، 31 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوئے، سی پی جے

وزارت صحت نے بتایا کہ ایمبولینس میں موجود مریضوں کو طبی امداد کیلئے روانہ کیا گیا تھا، اس اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔