سی ڈی ڈبلیو پی نے224ارب روپے کے9منصوبے کلیئرکرلئے

Nov 03, 2023 | 21:59:PM
سی ڈی ڈبلیو پی نے224ارب روپے کے9منصوبے کلیئرکرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی نے224ارب روپے کے9منصوبے کلیئرکرلئے۔
 اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں10ارب روپے مالیت کے5منصوبوں کی منظوری دیدی گئی،213 ارب 86 کروڑ روپے کے 4منصوبے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی،بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سکولز کی بحالی کا منصوبہ منظور کرلیاگیا،اس کے علاوہ پاک کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ منظور بھی منظور کر لیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولزبحالی کا منصوبہ ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: