شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان 

Nov 03, 2023 | 17:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی،ذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی خدمات کی تعریف کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہاکہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر سٹار ہیں،ہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔
شاہد آفریدی کی جانب سے ذکا اشرف کی کوششوں کی تعریف کی گئی،سابق کپتان کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیاگیا،شاہد آفریدی کاکہناتھا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان