ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔اسکاٹ لینڈ بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Nov 03, 2021 | 16:29:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: اسکاٹ لینڈ کے بلے باز کےآؤٹ ہونے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔گلین فلپ نے 33 رنز  بنائے ۔ ڈیرل مچل 13 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، کپتان کین ولیمسن بغیر کوئی اسکورکئے پولین لوٹ گئے۔ 
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے براڈ ویل اور صفیان شریف نے دو دو جبکہ مارک ویٹ نے ایک وکٹ لی۔ 

اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین مائیکل لیسک 20 گیندوں پر 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے دو، دو جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:    رائیونڈ ۔عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ انتظامات مکمل