سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ )مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’خدا کا خوف کریں، میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر چودھری پرویز الہٰی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر پارٹی کے اندر اور عوامی حلقوں میں کافی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔
مرکزی صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی ترید
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) May 3, 2026
خدا کا خوف کریں میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، چوہدری پرویز الٰہی کا صحافی کو جواب pic.twitter.com/CZcCdid1TA