صدر آزاد جموں وکشمیر کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
صدر آزاد جموں وکشمیر کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی
(حاشر احسن)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پرچیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان نے آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986ء کی سیکشن 10کے تحت صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء پیش کی اور صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی اور میرٹ پر تقرریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر کا ایک نہایت ہی اہم ادارہ ہے جس میں میرٹ کی بالادستی دور حاضر کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ہی آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں اور آزادکشمیر کی بیوروکریسی اور دیگر محکمہ جات میں سروسز فراہم کرتے ہیں اس لئے آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن کو میرٹ کی شفافیت میں مزید بہتری لانا ہو گی تاکہ پبلک سروس کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار صحیح معنوں میں آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پرصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورچیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی