مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

May 03, 2025 | 17:13:PM
مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا اجراء کیاجس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے پروگرام ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کی توسیع ہے۔

اس موقع پر خطاب میں کہا پہلے مرحلے میں دو ہزار لوگوں کو 3 مرلہ کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے دہائیوں میں بھی تینتیس ہزار گھروں کی تعمیر نہیں کی، پوری کوشش ہے ایک سال میں کم ازکم ایک لاکھ گھر دیں اور پانچ سال میں 5 لاکھ لوگوں کو گھر دیں گے،انھوں نے کہا کہ پنجاب کے مستحق اورنادارافرادکیلئےکام جاری رہےگا، پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنامیری ترجیح ہے، پنجاب حکومت کےہرمنصوبےکی تکمیل پرنوازشریف بہت خوش ہوئےہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھروں کی تعمیرکیلئے لیےگئےقرض کی قسطیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی