دبئی عالمی شطرنج لیگ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا

May 03, 2023 | 22:20:PM
دبئی عالمی شطرنج لیگ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا
کیپشن: شطرنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی عالمی شطرنج لیگ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔
دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی فرنچائزڈ بیسڈ عالمی شطرنج لیگ 21 جون سے 2 جولائی تک دبئی میں منعقد ہو گی،عالمی شطرنج لیگ میں6 ٹیمیں شامل ہونگی ،ہر ٹیم 2 خواتین اور ایک آئیکون پلیئر سمیت 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،چھ ٹیمیں راﺅنڈ رابن فارمیٹ میں مدمقابل ہونگی اور ہر ٹیم 10 میچ کھیلے گی ۔
ہر میچ میں چھ بورڈز ہوں گے جو ایک ساتھ کھیلے جائیں گے،لیگ میں ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی اورجیتنے والی ٹیم کو ورلڈچیمپئن فرنچائزٹیم کا تاج پہنایا جائے گا۔
ایف آئی ڈی ای اور ٹیک مہندراکے درمیان مشترکہ منصوبے کا مقصدنئے فارمیٹ کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانا ہے اورکھیلوں کیلئے ماحولیاتی نظام بنانا ہے ،دنیا بھر کے چیمپئنزکو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرناہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر سیر کو آیا بچہ شیر کا شکار ہو گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

ی