آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیاں، پاکستانی بلے باز بھی شامل

May 03, 2023 | 16:45:PM
آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیاں، پاکستانی بلے باز بھی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان بھی نامزد۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اپریل 2023 کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی, بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ سے جارحانہ انداز مزاج بلے باز کو اپریل کے مہینے میں نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بلے بازی کے باعث پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامز کیا گیا ہے۔ 

قومی اوپنر بلے باز کے علاوہ سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور کیویز بلے باز مارک چیمپ مین کو بھی آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔