بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کیلئے خطرہ ،ملکی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے:گوہر اعجاز

Mar 03, 2026 | 14:26:PM
بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کیلئے خطرہ ،ملکی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے:گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معیشت کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے،بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

سابق نگراں وفاقی وزیر اور چیئرمین ایکنامک پالیسی گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے،گذشتہ برس کے مقابلے میں ایکسپورٹس 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز کم ہوچکی ہیں،اس دوران پاکستان کی درآمدات 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بڑھ گئی ہیں۔

سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے ایکسپورٹس انتہائی اہم ہیں،معاشی شرح نمو کو برآمدات پر مبنی کیا جائے،ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے معیشت کی رفتار کو بڑھایا جائے،ایکسپورٹس میں اضافے سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صوبے فارس میں4.3شدت کا زلزلہ

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹس بڑھنے سے قرضوں پر انحصار میں کمی ہوگی ،موجودہ حالات میں پائیدار اور طویل المدتی معاشی استحکام اہم ہے،قومی اقتصادی سلامتی کے لیے ایکسپورٹس اولین ترجیح قرار دی جائے ۔