مکیش انبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ’خانز‘کا رقص

Mar 03, 2024 | 16:33:PM
مکیش انبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ’خانز‘کا رقص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بولی وڈ کے تین بڑے ناموں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔

ضرورپڑھیں:عاصم اظہر کا 'چھیاں چھیاں' پر ڈانس، ویڈیو وائرل

اس دوران کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ورون دھون سمیت بولی وڈ کے بڑے نام بھی ایک چھت کے نیچے موجود تھے، بولی وڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی، تمام بولی وڈ اسٹارز ایک بس میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچے۔

 انسٹاگرام اور ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔تینوں  بولی وڈ اسٹاز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناٹو ناٹو‘ پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

شائقین بھی تینوں خانز کو پرفارمنس کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔