ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی میڈیسن کی شدید قلت 

Mar 03, 2023 | 21:18:PM
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی میڈیسن کی شدید قلت 
کیپشن: ادویات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
اسلام آباد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کاکہناہے کہ اس وقت اسلام آباد میں 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں، مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں۔
سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آبادکاکہناہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے
وفاقی وزارت صحت حکام نے کہاہے کہ ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کئے جائیں،اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔
ڈریپ حکام کاکہناہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے سفارش کر رکھی ہے،ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی