پہلے کہتا تھا امریکا کے آگے جھکیں گے نہیں ،اب معافیاں مانگ رہا ہے،مریم نوازکی عمران پر تنقید

Mar 03, 2023 | 18:51:PM
پہلے کہتا تھا امریکا کے آگے جھکیں گے نہیں ،اب معافیاں مانگ رہا ہے،مریم نوازکی عمران پر تنقید
کیپشن: مریم نواز گوجرانوالہ میں تنظیمی جلسے سے خطاب کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ پہلے کہتا تھا امریکا کے آگے جھکیں گے نہیں اور اب معافیاں مانگ رہا ہے، کل جیل بھرو تحریک بھی آہوں اور سسکیوں میں دفن ہوگئی،اس سے ناکام ترین جیل بھرو تحریک ہم نے کبھی نہیں دیکھی ۔ 
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ توشہ چور اور گھڑی چور کو سب سے پہلے گوجرانوالہ والوں نے پکڑا تھا،ملک کے سب سے بڑے فتنے اور نوسرباز کو گوجرانوالہ والے پہچانتے ہیں، فوادچودھری نے کہا عدالت کے باہر ٹرک کھڑا کردیں گے،یہ ٹرک ملک کو لے کر بیٹھ گیا،اس ٹرک کے چاروں پہیے پنکچر کرکے چھوڑیں گے، مریم نواز نے خطاب کے دوران ٹرک کا ماڈل دکھا دیا۔
چیف آرگنائز( ن) لیگ نے کہاکہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب عمران پیشی پر آنے کے احکامات جوتی تلے روندتا ہے،پانامہ سے اقامہ نکالا، کچھ شرم کرو، پانچ مہینے ہوگئے عمران خان کی ٹانگ کا پلستر نہیں اتر رہا ،نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے، عدالت بلاتی ہے تو ٹانگ کا پلستر دکھادیتے ہو،کہاجاتا تھا نوازشریف ایک گھنٹے میں پیش ہوں اور وہ پیش ہوئے۔
مریم نواز نے کہاکہ پہلے کہتا تھا امریکا کے آگے جھکیں گے نہیں اور اب معافیاں مانگ رہا ہے، کل جیل بھرو تحریک بھی آہوں اور سسکیوں میں دفن ہوگئی،اس سے ناکام ترین جیل بھرو تحریک ہم نے کبھی نہیں دیکھی، تم جیبیں بھرو اور کارکن جیل بھریں، یہ کون سا انصاف ہے؟کیا یہ میں نے کہا تھا سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہیں،؟
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ جس اسمبلی سے اکڑ کر نکلا اسی اسمبلی میں واپسی کیلئے منتیں کر رہا ہے ، جب میں آئینہ دکھاتی ہوں تو انھیں توہین عدالت یاد آجاتی ہے،کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس کی کشتی گہرے پانی میں ڈوب چکی ہو، وہ شخص تو ڈوب گیا تم کیوں اپنی نوکری ڈبونے پر تلے ہوئے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے