یونان، ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی

Mar 03, 2023 | 12:45:PM
یونان میں مال بردار اور مسافر ٹرین کی ٹکر کے حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یونان میں مال بردار اور مسافر ٹرین کی ٹکر کے حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 10 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو یونان کے شہر لاریسا کےقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی۔

مسافر ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔