بزرگ جوڑے کا سچا پیار سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 03, 2023 | 12:25:PM
بزرگ جوڑے کا سچا پیار سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بزرگ جوڑے کے ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور خلوص بھرے لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جارہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بزرگ جوڑے نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد  بڑے اہداف طے کر لیے ہیں اور ان کے درمیان محبت اب بھی اتنی ہی ہے جتنی شادی کے وقت تھی۔ بزرگ جوڑے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عمر چاہے جتنی بھی ہو  ایک دوسرے کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بزرگ جوڑا بھی نوجوانوں سے کم نہیں، یہ نوجوانوں کو سخت چیلنج دے سکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: ’ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘نوجوان کا انوکھا اظہار محبت

اپنا لائف پارٹنر تلاش کرنا تو آسان ہے لیکن اسی ساتھی کے ساتھ عمر بھر وفادار رہنا ہی اصل اور سچی محبت کی نشانی ہے۔ کئی جوڑے سوشل میڈیا پر اپنے جیون ساتھی کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کی باہمی محبت کا ثبوت ہوتا ہے لیکن اس بار بزرگ جوڑے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by SK_MEMES007 (@sk_memes007)

بزرگ شخص بائیک پر بیٹھ کر ایک مال کے سامنے بیٹھی اپنی بیوی کی تصویریں لیتا ہے۔ بزرگ خاتون بھی اپنے شوہر کو تصاویر کے لیے مختلف پوز دیتی ہے۔ اس فوٹو سیشن کے بعد بزرگ خاتون اٹھتی ہے اور بائیک پر اپنے شوہر کے پیچھے بیٹھ جاتی ہے۔ جس کے بعد یہ بزرگ جوڑا بائیک پر سوار ہو کر چلا جاتا ہے۔ 

اس دلفریب منظر کی ویڈیو کسی راہ گیر نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کو اب تک ہزاروں لائکس ویوز اور شیئرز مل چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بزرگ جوڑے کے تعلقات کے اہداف سے متاثر ہو کر اسے ، سچا پیار، قرار  دے دیا ہے۔