مریم نواز کی آج گوجرانوالہ آمد، تنظیمی کنونشن میں خطاب کریں گی 

Mar 03, 2023 | 11:50:AM
مریم نواز شریف آج گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر  مریم نواز شریف آج سے گوجرانوالہ کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

مریم نواز شریف آج گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔ تنظیمی کنونشن غلام حسین پارک، جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مریم نواز شریف کل 4 مارچ کو گوجرانوالہ میں تنظیمی اجلاس میں خطاب کریں گی۔اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

 یاد رہے، مریم نواز نے یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔ وہ بہاوپو، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں