حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 3 ممبرز کا تقرر کر دیا

Jun 03, 2025 | 17:40:PM
حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 3 ممبرز کا تقرر کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 3 ممبرز کا تقرر کر دیا ہے، نئے مقرر کردہ ارکان پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسران ہیں.

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 22 کی ریٹائرڈ افسر مِسز بشریٰ امان، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر محسن حسن بٹ اور سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر پرویز احمد جونیجو کو ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا گیا ہے.

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تینوں ممبران کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کے احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:آئی جی جیل سندھ  عہدے سے فارغ