اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل، مزید 30 رہنمائوں کی فہرست آصف زرداری کو پیش

Jun 03, 2023 | 23:03:PM
اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل، مزید 30 رہنمائوں کی فہرست آصف زرداری کو پیش
کیپشن: آصف زرداری کیساتھ ثمینہ گھرکی اور دیگر کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید حسن مرتضیٰ ، فیصل میر شہزاد ،سعید چیمہ ، ثمینہ گھرکی، سفیان یوسف اور دیگر موجودتھے،پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلزپارٹی شمولیت کرنے کے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ پیش کی، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت آ ئندہ چند رو زمیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین عمران خان کی ایک اور وکٹ لے اڑے
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی،تونسہ سے حافظ طاہر احمد قیصرانی،امام بخش قیصرانی اور عرفان گردیزی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔حافظ طاہر قیصرانی کی مخدوم احمد محمود کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری،دوست محمد کھوسہ،عبدالقادر شاہین بھی ملاقات میں موجودتھے،حافظ طاہر احمد قیصرانی تونسہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے۔
ادھربلاول ہاؤس میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس ہوا،اجلاس میں قائمقام صدر رانا فاروق سعید، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ،شہزاد چیمہ اور فیصل میر شریک ہوئے،آصف زرداری نے پارٹی عہدیداروں سے تنظیمی امور اور انتخابی تیاریوں پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری