سہواگ بھی انضمام الحق کے مداح نکلے

Jun 03, 2023 | 17:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے ایشیا میں انضمام الحق کو مڈل آرڈر کا سب سے بڑا بیٹسمین مانتا ہوں۔

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اپنے انٹرویو میں پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق بہت اچھے کھلاڑی تھے ، لوگ بات کرتے ہیں سچن ٹنڈولکر کی مگر میری نظر میں ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کے کھلاڑی انضمام الحق تھے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیمیں 10 اورز میں 80 رنز  بنانے پڑ جائیں تو  مشکل میں پڑ جاتیں تھیں لیکن وہ واحد کھلاڑی تھے جو آرام سے کہتے تھے کہ سکور بن جائیں گے، کر لیں گے ۔