یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کامعاملہ ، عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 03, 2023 | 17:36:PM
Universities, Permanent, Vice Chancellors, Appointment, Court, Bara Kadam, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیز  میں مستقل  وائس چانسلرز کی تقرریوں کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  نے پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی دیگر جامعات  میں وائس چانسلرز کی تعیناتی  کا عمل روک دیا ہے،عدالت نے  27 جون تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نگران حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ،  جسٹس شاہد کریم نے  پنجاب یونیورسٹی کےراجا علی رضا کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔