حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک سرکاری دورے کریں گی:دفتر خارجہ

Jun 03, 2023 | 14:54:PM
 وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کا سرکاری دورے کریں گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کا سرکاری دورے کریں گی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر مملکت ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور مسئلہ کے بارے میں تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پر اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔

وہ قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ حنا ربانی کھر بیلجئم میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ سویڈن میں وزیر مملکت یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فرح گوگی لے ڈوبی!

وزیر مملکت حناربانی کھر علاقائی و عالمی اہمیت کے حامل امور پر پاکستانی موقف پیش کریں گی۔