ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں،ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے:اسحاق ڈار

Jun 03, 2023 | 12:00:PM
 ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں،ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے:اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا، ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا،سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک دو روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں،کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت گرفتار