مہوش حیات کا حسن رضوی کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

Jun 03, 2023 | 09:04:AM
 لالی ووڈ کی معروف اداکارہ مہوش حیات  کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کےون پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ مہوش حیات  کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کےون پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک ون کے گانے پر زبردست ڈانس سٹپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ" یہ گانا اور ڈانس ہمارے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے پسند ہے کہ کس طرح پس منظر میں پرندے ہمارے ساتھ ناچ رہے ہیں، شاید وہ بھی ڈریک کو پسند کرتے ہیں۔"

مزید پڑھیں:  وکی کوشل کی لوکل مارکیٹ میں بیوی کیلئے شوپنگ کرتے ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے ڈانس سٹپس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔