مریم نواز نے سوشل میڈیا صارف کی سفارش قبول کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ صارف کی سفارش قبول کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔اکثر اوقات مشہور، خصوصاً سیاسی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے فالو بیک یا کمنٹس کا جواب نہیں دیتے مگر یہ روایت مریم نواز کی جانب سے ایسی توڑی گئی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین عش عش کر اُٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے فالو بیک کی سفارش کی گئی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ڈسپلے پکچر لگائے ہوئے اس اکاؤنٹ پر صارف کا لکھنا تھا ’میم مجھے فالو بیک کریں ورنہ میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گا۔‘
اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے مریم نواز کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میم لڑکا اکاؤنٹ کی بَلی چڑھانے لگا ہے، فالو بیک کر دیں‘۔
میم لڑکا اکاٶنٹ کی بلی چڑھانے لگا ہے
— فہد (@Fadiinesss) June 2, 2022
فالو بیک کر دیں@MaryamNSharif https://t.co/HelYtMBZOM
عوامی رہنما، مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر نا صرف توجہ دی بلکہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی سب سے بڑی سفارش ڈسپلے پکچر پر لگی محمد نواز شریف کی تصویر ہے‘۔
آپ کی سب سے بڑی سفارش MNS کی تصویر ہے ☺️♥️ https://t.co/8AyTlDHfMf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 2, 2022
اس کے بعد اگر مریم نواز کی جانب سے فالو کیے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی فہرست میں دیکھا جائے تو مریم نواز نے الماجد نامی صارف کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔