جمائمہ نے مقدمہ جیتنے پر اداکار جانی ڈیپ کو مشورہ دیدیا

Jun 03, 2022 | 14:29:PM
جمائمہ نے مقدمہ جیتنے پر اداکار جانی ڈیپ کو مشورہ دیدیا
کیپشن: FILE PHOTO
سورس: Intagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ سمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر اداکار جانی ڈیپ کو ایک مشورہ دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ’میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، امبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں گے کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے، اس کے علاوہ امبر ہرڈ پر تنقید کرنے والوں کو بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات رکھنے کی تاکید کریں۔‘

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے کیس کا فیصلہ آگیا ہے، جس کے مطابق امبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جانی ڈیپ چھوٹے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جانی ڈیپ بمقابلہ امبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے پر مجرم قرار پائے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: