ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ ، پانی کی بھی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،ملک بھر میں کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار21 ہزار میگاواٹ ، طلب28 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی چند گھنٹے ہی آتی ہے، بجلی کی معطلی کیساتھ پانی کی قلت کا سامنا ہے اور فلٹریشن پلانٹس بھی بند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو اور کمرشل سرگرمیاں شدید متاثر ہیں، لیسکو کا شارٹ فال بھی 1200 میگاواٹ ہو گیا ہے۔
خیال رہے لاہور میں بجلی کی طلب 5 ہزار 200 جبکہ رسد 4 ہزار میگا واٹ ہے،پاور پلانٹس کو گیس اور تیل کی کمی کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا آج ایک روزہ دورہ کوئٹہ اور گوادر۔فضائی پورٹ کا دورہ کرینگے