بالی ووڈ میں نئی اینٹری شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کی فلمی دنیا میں واپسی

Jun 03, 2022 | 11:07:AM
شاہرخ خان اور کاجول کے بیٹے کی واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بڑے پردے پر نظر آنے والے ننھے  جبران خان اب فلم ’عشق وشق‘ کے سیکوئیل سے فلمی دنیا میں بطور ہیرو پہلی فلم سے  واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 

2001 کی سپر ہٹ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان دو دہائیوں بعد فلم انڈسٹری میں واپس آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے اداکار اب فلم  ’عشق وشق ری باؤنڈ‘کے ذریعے اب بالی ووڈ میں ری اینٹری کر رہے ہیں۔بچپن کی پہلی فلم میں دھماکہ دار انٹری کے بعد انہیں کئی آفرز ہوئی۔ تاہم انہوں نے بطور چائلڈ آرسٹسٹ 2001 کی ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ اور 2002 کی فلم ’رشتے‘ میں بھی اداکاری کے جو ہر دکھائے اس کے علاوہ ٹی وی سیریز  ’مہابھارت میں ارجن کا کردار ادا کرنے کے بعد یہ ارجن کے نام سے کافی مشہور ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ فلم شاہد کپور اور امرتا راؤ کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئیل ہے اور جبران خان کی فلم پہلی فلم کے دس سال کے بعد 2023 میں ریلیز ہوگی اور جبران خان اس سے بطور اداکار بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ جبران خان نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کرش رائےچند کا کردار ادا کیا تھا جو راہول رائےچند (شاہ رخ خان) اور انجلی شرما (کاجول) کا بیٹا تھا۔

شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ وہ فریدہ جلال، ریتک روشن اور کرینہ کپور کے ہمراہ بھی کئی مناظر میں شامل تھے۔