میٹر ک اور انٹر کے طلبا کن مضا مین کا امتحان دیں گے۔۔جا نیے

Jun 03, 2021 | 20:59:PM
میٹر ک اور انٹر کے طلبا کن مضا مین کا امتحان دیں گے۔۔جا نیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سربراہ انٹر بورڈز کمیٹی سندھ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ و سربراہ انٹر بورڈز کمیٹی سندھ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق  جلد اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔
 ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ میٹرک سائنس کا طالب علم طبیعیات (فزکس) اور ریاضی (میتھ) کا امتحان دے گا جب کہ جنرل گروپ کے طالب علم کے لیے اختیاری مضامین سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بارہویں جماعت میں انجینیئرنگ کے طلبا فزکس، کیمسٹری، ریاضی کے پرچے دینگے، بارہویں میڈیکل گروپ کے طلبا فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی کے پرچے دینگے، بارہویں جنرل سائنس کے طلبا کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس، شماریات کے پرچے دینگے جبکہ کامرس گروپ کے طلبا پرنسپلز آف کامرس ، شماریات، بزنس کے پرچے دینگے۔ دوسری جانب چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے طلبا کو ٹیکنالوجی کے اختیاری مضامین دینا ہوں گے تاہم لازمی مضامین جیسے اردو،اسلامیات، انگریزی وغیرہ کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔
ا±دھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر برائے وفاقی تعلیم شفقت محمود کا اعلان کردہ شیڈول سندھ کا شیڈول نہیں ہے،سندھ کے تعلیمی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:100انڈیکس نے 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھولیا