پاکستان ویکسین مینوفیکچرنگ میں انڈونیشیا سے مدد لے گا، وزرا صحت کی ملاقات میں فیصلہ

Jul 03, 2026 | 19:08:PM
  پاکستان ویکسین مینوفیکچرنگ میں انڈونیشیا سے مدد لے گا، وزرا صحت کی ملاقات میں فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)   پاکستان اور انڈونیشیا  نے شعبۂ صحت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال نے  انڈونیشیا کے وزیرِ صحت سے جنیوا میں ملاقات کی ہے اور  شعبۂ صحت میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ 

پاکستان  کے وزیر صحت نے اس ملاقات میں مقامی طور پر ویکسین سازی میں پیشرفت  پر بھی آگاہ کیا۔

 وزیر صحت مصطفٰی کمال  نے کہا کہ،  پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ناگزیر ہے۔  مقامی سطح پر ویکسین تیاری کیلئے انڈونیشیا ہمارا لیڈنگ پارٹنر ہے۔  ہم انڈونیشیا کی جدید ٹیکنالوجی اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انڈونیشین وزیر صحت نے بتایا کہ  پاکستان میں ویکسین تیاری کیلئے تعاون و استعداد کار بڑھائیں گے۔ دونوں ممالک کے عوام جدید، معیاری و مؤثر طبی سہولیات کیلئے مل کر کام کریں گے۔